فوکل پرسن برائے سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈاکٹر عطیہ ارشد سے ملاقات

فوکل پرسن برائے سکول ایجوکیشن  پنجاب کی ڈاکٹر عطیہ ارشد سے ملاقات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)فوکل پرسن برائے سکول ایجوکیشن پنجاب جنرل سیکرٹری خواتین ونگ طوبیٰ جاوید کی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک سے ملاقات۔۔۔

اس موقع پر ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے کہاکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن، جدید سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے عملی اقدامات حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً دیہی اور پسماندہ علاقوں میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، طوبیٰ جاوید نے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے لیے جاری اقدامات خوش آئند اور قابلِ تحسین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں