سیالکوٹ :ممتاز نعت گو شاعر اور مصنف رشید آفرین کی پہلی برسی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ممتاز نعت گو شاعر اور شاعری کی متعدد کتب کے خالق رشید آفرین کی پہلی برسی اور اْن کی اہلیہ مرحومہ کی پندرہویں (15) برسی کے موقع پر۔۔۔
اْن کے صاحبزادے پروفیسر محمد تحسین لیکچرار گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ نے آفرین ہاؤس میں ایصالِ ثواب کی محفل کا اہتمام کیا۔رشید آفرین مرحوم کے پوتوں محمد مبین تحسین اور محمد مکرم تحسین نے تلاوتِ قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ قاری محمد یاسین اور قاری ارشد تبسم نے رشید آفرین کا حمدیہ اور نعتیہ کلام پیش کر کے محفل میں سماں باندھ دیا۔