سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور کا سول ہسپتال وزیرآباد کا دورہ

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور  کا سول ہسپتال وزیرآباد کا دورہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور کا سول ہسپتال وزیرآباد کا دورہ،مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتا ل ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن نے انہیں بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن ورک، رانا عبدالشکور، سینئر صحافی افتخار احمد بٹ،مہر فیاض احمد فیضی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر رٹھور نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، لیبارٹری، میٹرنٹی وارڈ اور دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں