گجرات:جی ٹی روڈ پر شجرکاری
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر جی ٹی روڈ کے ساتھ شجرکاری مہم جاری ہے ، گزشتہ روز مزید 120 پودے لگائے گئے۔۔۔
جن میں میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ نے 70 جبکہ میونسپل کمیٹی کھاریاں نے 50 پودے لگائے ۔میونسپل کمیٹیز اور ستھرا پنجاب کی خصوصی ٹیمیں گرین بیلٹس کی بحالی و دیکھ بھال کیلئے متحرک ہیں، جہاں گھاس کی کٹائی، سطح کی ہمواری اور مزید شجرکاری کا عمل جاری ہے ۔انتظامیہ کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور ماحول کی بہتری کے لیے یہ مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔