کھاریاں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام
گلیانہ(نامہ نگار )کھاریاں اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج کے اعزاز میں سہیل احمد آف لہڑی، ڈائریکٹر الیاس جیولرز ہسپتال چوک ملکہ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ گلیانہ روڈ کھاریاں پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران عازمینِ حج کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ حج عظیم سعادت ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے گھر کی حاضری کے لیے منتخب فرماتا ہے ۔ شرکا کو ایک سفری بیگ اور حج سے متعلقہ کتب بھی بطورِ تحفہ پیش کی گئیں۔