حافظ آباد :سیلاب سے متاثرہ 55 مستحق مرد و خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ،نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ 55 مستحق مرد و خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن حافظ آباد اظہر قیوم چیمہ، امیر جماعت اسلامی ضلع حافظ آباد ملک شوکت علی پھلروان،نائب امیر جماعت اسلامی حافظ آباد و ڈائریکٹر الخدمت اسلامک مائیکروفنانس بینک طارق یعقوب، ابوبکر علوی، رائے محمد نواز، کوآرڈنیٹر مناریٹیز ولیم مسیح،زمان اظہر اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔