جامکے چٹھہ:نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے گلیاں زیر آب

جامکے چٹھہ:نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے گلیاں زیر آب

ریلوے پٹڑی کے ساتھ واقع آبادی کے سامنے جمع پانی جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ میں نکاسی آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث پانی نالیوں سے نکل کر گلیوں میں پھیلنے لگا جبکہ ریلوے پٹڑی کے ساتھ واقع آبادی کے سامنے جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ۔ اس صورتحال نے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی کو متاثر کیا ہے بلکہ شہریوں کیلئے شدید مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق کئی روز سے کھڑا پانی تعفن پھیلا رہا ہے اور مچھروں و مکھیوں کی افزائش میں تیزی آ گئی ہے جس کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

خصوصاً بچوں اور بزرگوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، نالیوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور جمع شدہ پانی کو فوری طور پر نکالا جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل ادارے فوری عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں