محکمہ ایکسائز نے لاکھوں روپے کے غیر قانونی سگریٹ پکڑ لئے

 محکمہ ایکسائز نے لاکھوں روپے کے غیر قانونی سگریٹ پکڑ لئے

نان کسٹمز سیگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر ائے جائینگے

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاکھوں روپے کے غیر قانونی سگریٹ پکڑ لئے جو ایف بی آر کے حوالے کر د ئیے گئے ۔نان کسٹمز سیگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ ایکسائز کی جانب سے مقدمات بھی درج کر ائے جائیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کی ہدایت پر ایکسائز کی ٹیموں نے ایف بی آر کے ساتھ ملکر ریجن بھر میں نان کسٹمز سیگریٹ فرو خت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ، کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کے سمگل شدہ اور نان کسٹمز پیڈ سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی۔

کارروائی مختلف دکانوں پان شاپس اور ٹک شاپس پر کی گئی۔آپریشن کی قیادت ای ٹی او رانا خوشنود نے کی ۔ڈائریکٹر ایکسائز ثوبیہ مالک کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،تمام انسپکٹرز کو واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کسی بھی مشکوک گاڑی، دکان یا گودام کی فوراً تلاشی لی جائے اور برآمدہ سامان سمیت گاڑیوں کو بھی موقع پر ضبط کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں