بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انصاف کی فراہمی ناممکن:وکلا

بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انصاف کی فراہمی ناممکن:وکلا

بار ایسوسی ایشنز کو کمزور کرنے کی سازش کوقبول نہیں کیا جاسکتا:سعید بھلی و دیگر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی نے کہا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت سائلین کو انصاف کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے بائیومیٹرک سسٹم کو نہیں مانتے یہ بار ایسوسی ایشنز کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا بائیو میٹرک سسٹم پنجاب بھر کے وکلا و بار نمائندگان کو مشاورت کا حصہ بنائے بغیر یکطرفہ طور پر نافذ کیاگیا جو وکلا و سائلین کیلئے شدید مالی وذہنی پریشانی اور مشکلات کا سبب بن رہا ہے جو اقدام انتہائی ظالمانہ اور مالی نقصان کے مترادف ہے نظام کو فوری ختم کیا جائے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے Mandatory طور پر ریونیو مقدمات کی دائری بذریعہ RCMS بعد ادائیگی فیس مبلغ 3500روپے فی کیس کا نظام بھی بار نمائندگان و وکلا کی مشاورت کے بغیر نافذ کیا گیاجو نظام بھی انتہائی ظالمانہ اور مالی نقصان کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں ڈویژنل وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ممبر پاکستان بار کونسل مقصود بٹر، صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ خان، ممبر پنجاب بار کونسل گوجرانوالہ سعید احمد بھٹہ، ممبر پنجاب بار کونسل گجرات نوید احمد وڑائچ، ممبر پنجاب بار کونسل گجرات اورنگزیب مرل، ممبر پنجاب بار کونسل سیالکوٹ حسن سرفراز بھلی، صدر گوجرانوالہ بار رانا فرمان علی خان، سیکرٹری گوجرانوالہ بار حق نواز، صدر وزیر آباد بار عمر ان عصمت چودھری، صدر گجرات بار سید فدا عباس نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں