قازقستان کے سفیر کا گجرات کے معروف صنعتی ادارے کا دورہ

 قازقستان کے سفیر کا گجرات  کے معروف صنعتی ادارے کا دورہ

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )قازقستان کے سفیر مسٹر یرڑان کستافن نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ گجرات کے معروف صنعتی ادارے صوفی گروپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سفیر کے ہمراہ کمرشل کونسلر نورلان رفخات ، عادل ٹریڈرز کے سی ای او جاوید اشرف بھٹہ، عادل ٹریڈرز کے ڈائریکٹر ایڈووکیٹ اسد جاوید بھٹہ، گجرات چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری حاجی فیاض عالم اور سابق صدر گجرات چیمبر ابرار شیخ بھی موجود تھے ۔ قازق سفیر نے صوفی گروپ کی صنعتی صلاحیتوں اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں