وزیر بلدیات پنجاب کاحلقہ انتخاب ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کیے جائیں:ذیشان رفیق
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں پر ہونے والے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیادورے کے دوران انہوں نے سمبڑیال روڈ، 8 نمبر چونگی، سوہاوہ میں زیرِ تعمیر انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس جبکہ لاری اڈا میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے پی ڈی ضلع سیالکوٹ، ایم او آئی صائم سلیم اور سب انجینئر کبیر نے وزیر بلدیات کو منصوبوں کی پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے اس موقع پر وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے سینئر رہنما افضل منشا ، عظیم بٹ، میاں عمران رفیق، سید داؤد بخاری اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔