خود مختار کمپنیوں ، اتھارٹیز کے آڈٹ کا فیصلہ

خود مختار کمپنیوں ، اتھارٹیز کے آڈٹ کا فیصلہ

گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،کیٹل مینجمنٹ کمپنیز،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پنجاب رول پروگرامز ،صاف پانی ،پی ایچ اے ، ایگریکلچر اینڈ میٹ ،مارکیٹ کمیٹیوں کی جانچ پڑتال ہو گی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کا گوجرانوالہ ڈویژن کی خودمختار کمپنیوں اور اتھارٹیز کے مالی اخراجات اور انتظامی امور کی چھان بین کا فیصلہ، مالیاتی امور،اخراجات اور ریکوری کا آڈٹ کیا جائے گا، اتھارٹیز کو رواں اور گزشتہ مالی سال میں اضافی اربوں روپے کے فنڈز د ئیے گئے تھے ۔ اس سلسلہ میں مختلف کمپنیوں اور اتھارٹیز کے حوالے سے مالی انتظامی معاملات اور فنڈز کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا اور جون تک چھان بین مکمل کی جائے گی۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،کیٹل مینجمنٹ کمپنیز،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پنجاب رول پروگرامز ،صاف پانی ،پی ایچ اے ،پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ ،مارکیٹ کمیٹیوں کے ریکارڈ کو چیک کیا جائے گا۔

جس کیلئے آڈٹ حکام کو جون سے قبل چھان بین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ آڈٹ کمیٹی مختلف محکموں اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات کا بھی جائزہ لے گی جو تمام کمپنیوں اور اتھارٹیز کے معاملات کو شفاف بنانے اور قانونی دائرہ کار میں لانے کیلئے کام کریگی ،تمام اضلاع میں بنائی گئی محکمہ جات کی اتھارٹیز اور کمپنیوں کے حوالے سے انتظامی و مالی ضابطگیوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں