سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو شادی کیلئے مجبور کرنے پر نوجوان کیخلاف مقدمہ

سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو شادی کیلئے مجبور  کرنے پر نوجوان کیخلاف مقدمہ

موترہ(نامہ نگار )سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو شادی کیلئے مجبور کرنے پر نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ڈسکہ کی ثمینہ نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کی بیٹی کو اوباش ملزم عمر تنگ کرتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر تم نے میرے ساتھ شادی نہ کی تو زہر کھاکر مر جاؤنگا، پولیس نے اوباش ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں