گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ اونچی تعمیر ، بارش میں دیہات کو خطرہ

گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ اونچی تعمیر ، بارش میں دیہات کو خطرہ

ازسر نو دورویہ تعمیر سے سڑک کے اطراف قصبے اور دیہات5/6فٹ نیچے ہو گئے

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیراونچائی میں ہونے سے مون سون میں متعدد دیہات زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ گوجرانوالہ سے شیخوپورہ روڈ قبل ازیں سنگل تھا جس کی ازسر نو دورویہ تعمیر سے سڑک کے اطراف قصبے اور دیہات5/6فٹ نیچے ہو گئے ان میں کھیالی بائی پاس سے ملحقہ آبادیاں، کوہلو والہ،تتلے عالی کے علاقہ میں مرالی والہ،گھمن والا،کوٹ بلال، بھاکرانوالی،بھدے شریف ،تتلے عالی،کوٹ نثار شاہ،مجو چک،قلعہ مصطفی آباد،ارتالی ورکاں،بیگ پور سمیت 12سے زائد دیہات شامل ہیں۔ مون سون کی بارشوں میں مزکورہ دیہات بارشی پانی میں ڈوبنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے بلکہ مرالی والہ ،تتلے عالی سمیت دیگر علاقہ جات کے قبرستان ہیلتھ سنٹر،سرکاری ونجی تعلیمی اداروں سے بھی بارشی پانی کا نکاس ممکن نہیں ہو سکے گا۔تتلے عالی کے زمینداروں امتیازاحمد چودھری،رانا شبیر احمد نمبردار،منشی ریاض احمد،رانا طیب مقصود،محمد شبیر انصاری ،عبدالصمد، ذیشان اسلام،ملک عبدالستار،ملک شبیر پہلوان،علی حیدر کھوکھر،محمد احمد کھوکھرنے دنیا کو بتایا کہ مون سون کی بارشوں میں ان دیہاتوں کی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے مزکورہ علاقوں سے مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں