نو شین افتخار نے علاقہ معززین کے مسائل سنے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی قومی ورثہ و ثقافت سیدہ نوشین افتخار نے کہاہے کہ وفاق اور پنجاب میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیاں عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ،
ن لیگ نے ہمیشہ سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی ۔ انہوں نے اپنے ڈیرے پر حلقے کے معززین کے مسائل سنے او ر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ۔