وزیرآباد میں ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد علی حسنین باجوہ نے وزیرآباد میں منعقدہ ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان موبائل اور کمپیوٹر گیمز میں الجھ کر جسمانی سرگرمیوں سے دور ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث نہ صرف اس کی صحت متاثر ہو رہی ہے بلکہ وہ منفی سرگرمیوں کی طرف بھی مائل ہو سکتا ہے ۔ اس موقع پر افتخار احمد بٹ، میاں شہباز احمد، ضمیر کاظمی، ایوب چوہان، رانا شبیر ، فیصل رضا، عمر مغل،نوید بھولا،شہزاد مہر،نوید انور،سارب بٹ،آفاق مغل، حنظلہ مہر بھی موجود تھے ۔