ڈسٹرکٹ منیجرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا وزیر آباد کو صاف ستھرا بنانے کا عزم

ڈسٹرکٹ منیجرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا  وزیر آباد کو صاف ستھرا بنانے کا عزم

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اسد طور کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ،

ڈور ٹو ڈور کوڑا کولیکشن کے لیے علاقہ مکینوں سے استفسار کیا جس پر لوگوں نے کہا کہ صفائی ورکرز روزانہ آتے ہیں اور کوڑا لے کر جاتے ہیں۔ اس موقع پر اسد طور نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیرآباد کو صاف ستھرا بنائیں گے ۔ انہوں نے درخواست کی کہ شہری کچرے کو کنٹینر یا ڈسٹ بن میں پھینکیں ،جب تک شہری صفائی ورکرز سے تعاون نہیں کریں گے علاقہ کو مکمل صاف ستھرا نہیں کیا جا سکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں