پولیس مقابلوں کے دوران 2 ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلوں کے دوران 2 ریکارڈ  یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ریکارڈ یافتہ ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

 تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں راہزنی کی وار داتوں میں ملوث غلام مرتضیٰ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ،جوابی کارروائی میں زخمی ہو ااور فرار ہوتے گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں پولیس کے ریڈ کے دوران مطلوب ملزم رضوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ،فرار کی کوشش میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو گیا جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں