گجرات :کچہری چوک میں نشانِ حیدر یادگار ازسرِ نو تعمیر

گجرات :کچہری چوک میں  نشانِ حیدر یادگار ازسرِ نو تعمیر

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچہری چوک میں قائم نشانِ حیدر کے یادگار کو ازسرِ نو تعمیر کیا جا رہا ہے۔

 اس منصوبے کا مقصد یادگار کو مزید خوبصورت اور شایانِ شان انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ شہریوں کو قومی ہیروز کی قربانیوں کی یاد دہانی کرائی جا سکے ۔انتظامیہ کے مطابق یادگار کی تزئین و آرائش جدید ڈیزائن اور معیاری تعمیراتی کام کے ساتھ کی جا رہی ہے ۔ اس اقدام سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ حب الوطنی کے جذبے کو بھی تقویت ملے گی۔اے سی عبدالقدیر زرکون نے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد کچہری چوک میں یہ یادگار شہریوں کیلئے تاریخی علامت کے طور پر سامنے آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں