گجرات کے نواحی گاؤں گل وکلیوال گجراں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)نواحی گاؤں گل وکلیوال گجراں میں معروف سرجن وصدرپی ایم اے پنجاب ڈاکٹر مقصود زاہد کی طرف سے والدین کے ایصال ثواب کیلئے عطیہ کردہ184 ویں رشیدہ شفیع واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتاح کر دیا گیا ۔
اس موقع پر صدررشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیازکوثر، ڈاکٹرزاہد مقصود ،کاشف اقبال گل ،سیٹھ قمرخورشید ،جاوید اشرف بھٹہ، مجاہد اقبال گل، ذیشان علی گل، وسیم احمد مہرانہ، طاہرمہرانہ، چودھری امانت مہوٹا، امجد پرویز جٹ بھی موجود تھے ۔