وزیرآباد :ایم این اے بلال تارڑ نے فاسٹ فوڈ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا

 وزیرآباد :ایم این اے بلال تارڑ  نے فاسٹ فوڈ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم این اے بلا ل فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ، صدر ڈسٹرکٹ بار عمران عصمت ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے ایچ ایف سی فاسٹ فوڈ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر حاجی ثاقب عمر، افتخار بٹ، صابر بٹ، ضمیر کاظمی،صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،عظیم نصر اللہ چیمہ،سیف اللہ بٹ،بابو حامد منظور، منیجر ارباب شاہ،محمد عمار،میاں شہباز احمد بھی موجود تھے ۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ ایچ ایف سی فاسٹ فوڈ کے قیام سے نہ صرف شہریوں کو معیاری کھانے کی سہولت میسر آئے گی بلکہ علاقائی ترقی کیساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں