ملکوال:تاجروں اور سول سو سائٹی کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی
ملکوال(نمائندہ دنیا )معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ملکوال میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، اسسٹنٹ کمشنر نے پریس کلب میں کیک بھی کاٹا۔
ریلی میں چیف آفیسر مزمل شیخ، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن مظہر اقبال ، مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری، نائب صدر خرم شہزاد ، سیکرٹری زاہد محمود ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک ناصر، ن لیگ کے تحصیل صدر راؤ طارق اورشہریوں نے شرکت کی۔