گجرات:انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ریلی کے شرکا کا اظہار یکجہتی

گجرات:انسانی ہاتھوں کی زنجیر  بنا کر ریلی کے شرکا کا اظہار یکجہتی

گجرات(سٹی رپورٹر )معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اختر علی خان، ڈی ای او سیکنڈری روبینہ ناصر، ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری محمد فاروق اور دیگر افسر وں نے کی۔جیل چوک سے کچہری چوک تک نکالی گئی ریلی میں طلبہ، اساتذہ، سکاؤٹس اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں