لاک ڈائون کے خاتمے سے معیشت بہتر ، تاجروں کو ریلیف ملے گا :مرزا ذیشان

لاک ڈائون کے خاتمے سے معیشت بہتر  ، تاجروں کو ریلیف ملے گا :مرزا ذیشان

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ایگز یکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کا مر س مر ز ا ذیشا ن اشرف نے حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن یکم جون تک ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

یہ فیصلہ معیشت اور چھوٹے تاجر کیلئے ریلیف کا پیغام ہے ،حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہے ، کئی ماہ سے تاجر برادری کاروباری اوقات کی پابندیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھی،دکانیں جلدی بند ہونے سے شام کا کاروبار ختم ہو گیا تھا ، سمارٹ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے مارکیٹوں میں رش بحال ہو گا، ٹرانسپورٹ، ہوٹلنگ اور شادی ہال سمیت سروسز سیکٹر کو تقویت ملے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں