پی ایچ اے :نیلامی مینوئل طریقہ کار کے تحت نہ کرنیکا فیصلہ

پی ایچ اے :نیلامی مینوئل طریقہ کار کے تحت نہ کرنیکا فیصلہ

مینوئل ٹینڈرز منسوخ ،ای پیڈ سسٹم کے ذریعے شفاف نیلامی ہوگی:ڈی جی

لاہور (شیخ زین العابدین)ڈی جی پی ایچ اے پنجاب منصور احمد راجہ نے بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے تمام مینوئل ٹینڈرز فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں، جبکہ آئندہ کسی بھی نوعیت کی نیلامی مینوئل طریقہ کار کے تحت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل اشتہاری حقوق کی حالیہ نیلامیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں، افسران اور ٹھیکیداروں کے گٹھ جوڑ اور شفافیت پر اٹھنے والے سوالات کے بعد یہ سخت اقدام سامنے آیا۔منسوخ کیے گئے ٹینڈرز میں لاہور کے متعدد اہم کمرشل اور ہائی ٹریفک پوائنٹس شامل ہیں جہاں ڈیجیٹل ٹاورز اور سمارٹ اشتہاری تنصیبات کے حقوق نیلام کیے جانے تھے ۔پی ایچ اے کی جانب سے سمارٹ ڈیجیٹل ایس ایم ڈیز کی نیلامی کا عمل بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔ ایڈن ٹاور ، الحمرا آرٹ کونسل مال روڈ، گورنر ہاؤس مال روڈ اور جیل روڈ جیسے اہم مقامات اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل موپیز کے اشتہاری حقوق کی نیلامی بھی منسوخ کردی گئی ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے پنجاب منصور احمد راجہ کا کہنا ہے کہ ای پیڈ سسٹم کے ذریعے شفاف اور منصفانہ نیلامی یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں