دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن شروع

دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن شروع

شہریوں کو این او سی پنجاب ایکسائز دفتر میں جمع کروانا ہوگا :حکام محکمہ ایکسائز

لاہور(خبر نگار)دوسرے صوبوں کی گاڑیوں کی پنجاب میں رجسٹریشن شروع، محکمہ ایکسائز نے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا۔شہریوں کو سہولت اور ریونیو میں اضافے کیلئے محکمہ ایکسائز نے بین الصوبائی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی پالیسی کے تحت دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو اب پنجاب میں بھی رجسٹر کرایا جا سکے گا۔محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق دوسری صوبائی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ صوبے کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے این او سی اور کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے ۔ شہریوں کو این او سی پنجاب ایکسائز دفتر میں جمع کرانا ہوگا جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کیلئے گاڑیوں کی منتقلی کا عمل آسان بنانا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے ۔ لاہور میں پہلی بین الصوبائی گاڑی کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی جبکہ ایکسائز دفاتر میں درخواستیں وصول کرنا بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں