قازقستان کے سفیر کا گوندل گروپ آف انڈسٹریز کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر )قازقستان کے سفیر کا گوندل گروپ آف انڈسٹریز کا دورہ چیئرمین الحاج محمد افضل ’ڈائریکٹر ذیشان افضل گوندل نے استقبال کیا اس موقع پر سابق صدر گجرات چیمبر شیخ ابرارسعید ’جنرل سیکرٹری شاہین گروپ حاجی فیاض عالم بھی موجو د تھے ،
ذیشان افضل گوندل نے سفیر کو گوندل انڈسٹریز کا دورہ کر ایا ،گوندل انڈسٹریز کی پراڈکٹ کا معائنہ کرایا اور نئے لگائے جانے والے پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ تعمیرات کی دنیا میں گوندل انڈسٹریزکا بنایا گیاPP بورڈجہاں پر کنسٹرکشن میٹریل کو ضائع ہونے سے بچائے گا وہاں تعمیرات کے شعبے میں جدت لائے گا۔