ڈسکہ :تجاوزات مافیا سے وا گزار اراضی پر دوبارہ قبضہ
بعض مقامات پر عارضی دکانیں قائم،تجاوزات کے با عث ٹریفک میں خلل
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہرمیں آپریشن کرکے تجاوزات مافیا سے واگزار کر ائی گئی سرکاری اراضی پر چاندگاڑی ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں نے دوبارہ قبضہ جمالیا ایک سال قبل انتظامیہ نے ڈسکہ شہرمیں پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابض تجاوزات مافیا کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروالی تھی، تجاوزات مافیا سے واگزار کرواگئی سرکاری اراضی پر چاندگاڑی ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں نے دوبارہ سے قبضہ جمالیا ہے بعض نے واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی پر عارضی د کانیں بھی سجا لی ہیں ، تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پید اہورہا ہے ۔شہریوں کاکہناتھا کہ اس پختہ تجاوزا ت آپریشن کاکیا فائدہ جس پر دوبارہ سے قبضہ کیاجارہاہے اس سے بہترتھا کہ کسی کوبھی نہ گرایاجاتا جو جہاں بیٹھا تھا وہ وہاں پر ہی بیٹھا رہتا تجاوزات مافیا سے واگزارکروائی گئی سرکاری اراضی پر دوبارہ سے قبضہ ہوناتھا تو پہلے جنہوں نے عرصہ دراز سے قبضہ کیاہواتھا وہی بیٹھے رہتے ۔ ڈسکہ شہر میں تجاوزا ت مافیا پر انتظامیہ کی گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے سرکاری اراضی پر دوبار ہ سے قبضہ ہورہا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔