کاروباری مراکز کے اوقات کار کی بحالی پر ڈپٹی میئر کا خیرمقدم

کاروباری مراکز کے اوقات کار  کی بحالی پر ڈپٹی میئر کا خیرمقدم

کراچی (آن لائن)کاروباری مراکز کے اوقات کار کی بحالی پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا فیصلہ کراچی جیسے بڑے شہر کی معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا۔

ڈپٹی میئر کی جانب سے حکومتی فیصلہ شہریوں اور تاجر برادری کے لیے مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا گیا اور کہا کہ کاروباری مراکز کو بندش کے اوقات سے استثنیٰ دینا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ حکومت سندھ کا فیصلہ کراچی جیسے بڑے شہر کی معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا، کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور یہاں کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے نہ صرف تاجر برادری کو سہولت ملے گی بلکہ شہر کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں