وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کیلئے پائلٹس کی بھرتی کا عمل شروع
کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے لیے پائلٹس اور اسسٹنٹ پائلٹ کی بھرتی کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔
جس کے تحت تین اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ حکومت سندھ کی جانب سے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 روز مقرر کی گئی ہے۔