اوکاڑہ:بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا
ڈی پی او کا نوٹس، ناجائز تعلقات شبہ پر بہن کی جان لینے والا ملزم گرفتار
اوکاڑہ (خبرنگار)اوکاڑہ کے گاؤں 22 فور ایل میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھائی نے بہن کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔ پولیس تھانہ شاہبھور نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتولہ صبا بی بی کے بھائی خرم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان عرفان سندھو کے مطابق ملزم خرم نے اپنی بہن صبا بی بی کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔