حافظ آباد :محکمہ لٹریسی کے اساتذہ 5ماہ کی تنخواہ سے محروم

حافظ آباد :محکمہ لٹریسی کے اساتذہ 5ماہ کی تنخواہ سے محروم

اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ پڑ گئے ، عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

 حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد ضلع میں محکمہ لٹریسی کے اساتذہ گزشتہ 5ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ، اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ پڑ گئے ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد ڈسٹرکٹ میں محکمہ لٹریسی کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں /سکولز کے اساتذہ 5ماہ سے مسلسل تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں جبکہ وہ باقاعدگی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے سے اساتذہ میں شدید پریشانی اور بے چینی پائی جارہی ہے ۔ محکمہ لٹریسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ نہ ملنے کی وجہ سے تنخواہیں لیٹ ہورہی ہیں۔دوسری جانب متاثرہ اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اب عیدالاضحی کی آمد آمد ہے انہیں عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں مناسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں