خواتین کے وقار اور معاشرتی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے تقریری مقابلے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن کے زیرِ اہتمام مقابلہ تقاریر کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلے کا عنوان ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں - قوموں کی عزت ہم سے ہے تھا جس کا مقصد خواتین کے احترام، وقار اور معاشرتی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں اور ثقافتی تنظیموں کے 80 سے زیادہ طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے خواتین کے کردار، عزت و عظمت اور قومی ترقی میں ان کی اہمیت کو خوبصورت اور جارحانہ انداز سے پیش کیا۔ حاضرین نے شرکا کے جوش، ولولے اور موضوع پر بہترین بیان کوبے حد سراہا ۔