ماس ٹرانزٹ منصوبہ تیز رفتار سفری سہولت دیگا :کمشنر

ماس ٹرانزٹ منصوبہ تیز رفتار سفری سہولت دیگا :کمشنر

ٹریفک دباؤ، تجاوزات اور شہری مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری ہیں

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندوں سے تعارفی ملاقات میں میٹرو منصوبے اور شہر کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ میٹرو ماس ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی ہمراہ تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا ،،پی ایس او ٹو کمشنر محمد ندیم بٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین بھی موجود تھے ۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ، تجاوزات اور شہری مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میڈیا نمائندگان سے کہا کہ وہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیں اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو بھی اجاگر کریں تاکہ عوام میں اعتماد اور آگاہی کو فروغ مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں