کمشنر کا جناح سٹیڈیم ،شہباز شریف سپورٹس جمنیزیم ، ریسلنگ کمپلیکس کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے اے ڈی پی سکیموں کے تحت سپورٹس سیکٹر کے منصوبوں، جناح سٹیڈیم ،شہباز شریف سپورٹس جمنیزیم اور ریسلنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید شاہ، عالمی شہرت یافتہ ریسلر انعام بٹ ،پی ایس او ٹو کمشنر محمد ندیم بٹ ،پی ایم یو ٹیم اور محکمہ کھیل کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید شاہ نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، سہولیات کی فراہمی اور منصوبوں کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔