وزیرآباد:سول ہسپتال میں سکریننگ کیمپ سے ہزاروں افراد مستفید

وزیرآباد:سول ہسپتال میں سکریننگ  کیمپ سے ہزاروں افراد مستفید

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ہسپتال میں تین روزہ خصوصی صحت میلہ اور چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،

جہاں شہریوں کو مفت طبی سہولیات، مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی، شوگر اور دیگر امراض کے مفت ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مریضوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ رکن پنجاب اسمبلی وقار احمد چیمہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل ایوب، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں