میکسیکو میں سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ ،کاشف شنواری ٹاپ سکورر

 میکسیکو میں سٹریٹ چلڈرن فٹبال  ورلڈ کپ ،کاشف شنواری ٹاپ سکورر

وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فٹبال کی انٹر نیشنل فیڈریشن کے زیر اہتمام میکسیکو میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں مسلم ہینڈز کی سپانسرڈ پاکستان سٹریٹ چلڈرن ٹیم نے شاندار فتوحات کی بنیاد پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

سٹریٹ چلڈرن فٹبال کے عالمی ایونٹ میں 12ممالک کی بوائز ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے فئیر پلے اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر تیسری پوزیشن کی ٹرافی کا حق دار قرار دیا گیا ، ہونہار کھلاڑی کاشف شنواری کو 17گول کرنے پر ٹورنامنٹ کے بہترین سکورر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں