سی سی ڈی ،پیرا فورس پر جوابی حملے لمحہ فکریہ :ڈاکٹر طارق

سی سی ڈی ،پیرا فورس پر جوابی حملے لمحہ فکریہ :ڈاکٹر طارق

عوام اور ریاست کے ادارے گتھم گتھا ہو رہے ہیں اصلاح احوال کی ضرورت

گجرات (نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے پنجاب میں قتل وغارت گری،ڈکیتی کے واقعات اور امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی سی ڈی اور پیرا فورس کیخلاف عوام کی طرف سے مزاحمت اور جوابی حملوں کو الارمنگ قرار دیتے ہوئے کہا یہ لمحہ فکریہ ہے کہ عوام اور ریاست کے ادارے گتھم گتھا ہو رہے ہیں اصلاح احوال کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر طارق سلیم نے اعلی ٰحکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ،انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں افواج پاکستان کا کردار مثالی رہا جس سے ملکی وقار میں اضافہ ہوا ہے اور اقوام عالم میں ہم باوقار قوموں کی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں، اگر معرکہ حق کی کامیابی کے دن اظہار تشکر نوافل کا اہتمام کیا جاتا تو یہ مملکت خداداد کی روح اور اسلام نظریہ پاکستان سے مطابقت زیادہ رکھتا ہے ، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ نہ جانے کون سے ہاتھ ہیں جو اس یادگار دن کو راگ رنگ گانے بجانے کی طرف لے جا کر اس کی اصل روح کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں