نامعلوم افراد نے دینی مدرسے کے 15سالہ طالبعلم کو اغوا کر لیا
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) بس سٹاپ سے دینی مدرسے کے 15 سالہ طالب علم کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا۔
چک نمبر 111 سات آر کے زمیندار سعد حسین کا بھائی حافظ علی حسن اڈا غازی آباد کے مدرسہ اقرابیت القران میں حفظ کے گردان کا طالب علم ہے ،چک نمبر 111 سات آر سے مدرسہ جانے کیلئے رکشہ میں 39 چوک کے بس سٹاپ پر آیا اور بس میں سوار ہونے کیلئے کھڑا تھا کہ نامعلوم ملزموں نے اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کی واردات کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے مغوی کے بھائی سعد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔