نوشہرہ ورکاں:ممبر صوبائی اسمبلی عرفان بشیر کا سکر یننگ کیمپ کا دورہ

نوشہرہ ورکاں:ممبر صوبائی اسمبلی  عرفان بشیر کا سکر یننگ کیمپ کا دورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ممبر صوبائی اسمبلی عرفان بشیر گجر نے تحصیل ہسپتال میں قائم چیف منسٹر سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے کیمپ کی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ سکریننگ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ نے ایک ہزارسے زائد مریضوں کو مختلف طبی ٹیسٹ، معائنہ اور علاج کی سہولیات فراہم کی ۔ اس موقع پر عرفان بشیر گجر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں