پنڈی بھٹیاں سے لاپتہ 2بہنوں کو چائلڈ پروٹیکشن لاہور نے تحویل میں لے لیا

 پنڈی بھٹیاں سے لاپتہ 2بہنوں کو چائلڈ  پروٹیکشن لاہور نے تحویل میں لے لیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )پنڈی بھٹیاں سے لاپتہ ہونے والی دوکمسن بہنوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورولاہور نے تحویل میں لے لیا۔

 دونوں بہنیں جو خود کو پنڈی بھٹیاں کی رہائشی بتاتی ہیں اور انکی عمریں بالترتیب 5 اور7سال ہیں۔وہ بی بی پاکدامن دربار سے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی تحویل میں آئیں اور ان بچیوں کے گھر اور لواحقین کے بارے جسے کچھ پتہ ہو وہ چائلڈ پروٹیکشن بیور وانگوری باغ سکیم شالامار لنک روڈ لاہور رابطہ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں