جانوروں کے غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کرنے کی ہدایت

  جانوروں کے غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کرنے کی ہدایت

کوڑا دانوں سے باہر کچرے کے ڈھیروں پر ڈی سی برہم،مختلف علاقوں کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے اور شہری سہولیات کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جنرل بس سٹینڈ اور ماڈل ٹاؤن ٹرسٹ پلازہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن اور صفائی کے معیار کو چیک کیا۔ کوڑا دانوں سے باہر پڑے کچرے کے ڈھیروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری صفائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ عالم چوک تا اعوان چوک کا دورہ کیا اور روڈ کے اطراف قائم غیرقانونی کیٹل سیل پوائنٹس فوری ختم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے فرانسیس آباد کا دورہ کیا جہاں واسا حکام کی سست روی اور تعمیراتی کاموں کے بعد سڑکوں کی بحالی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی تعمیر اور روڈز کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تتلے عالی اور نوشہرہ ورکاں کا بھی دورہ کیا جہاں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ تتلے عالی روڈ پر نکاسی آب کی خراب صورتحال پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو روز کے اندر صفائی اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں