نوشہرہ ورکاں:ریسکیو 1122 آفس میں معرکہ حق کے حوالے سے تقریب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122 آفس میں آپریشن بنیان مرصوص کے معرکہ حق کے حوالے سے پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس کی صدارت انچارج ریسکیو 1122عرفان عبداﷲ موسیٰ نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، صدر بار ابوذر مہدی، سماجی شخصیت سیٹھ آفتاب احمد اور وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مس حرا سعید نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔