تحصیل ہسپتال لالہ موسیٰ میں فری سکریننگ کیمپ کاافتتاح

 تحصیل ہسپتال لالہ موسیٰ میں  فری سکریننگ کیمپ کاافتتاح

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )تحصیل ہسپتال لالہ موسیٰ میں فری سکریننگ کیمپ کاافتتاح کردیاگیا،

صدر انجمن بہبودی مریضاں مہرطارق سعید،ایم ایس ڈاکٹر اشرف مرزا،ملک ندیم عباس جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لالہ موسیٰ،مولوی سجادحسین جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں،عمران اشرف پسوال گجرسیکرٹری اطلاعات ونشریات،صدر کھسہ ایسوسی ایشن طارق حسین خواصپور نے کیمپ کاافتتاح کیا اور خصوصی دعاکی گئی،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمداشرف مرزانے کہاکہ علاقہ کے عوام حکومت پنجاب کی طرف سے فری سکریننگ کیمپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیسٹ کرائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں