موترہ:مختلف واقعات میں 2 بچوں سے بد فعلی ، ویڈ یو بھی وائرل کر دی

موترہ:مختلف واقعات میں 2 بچوں  سے بد فعلی ، ویڈ یو بھی وائرل کر دی

موترہ(نامہ نگار )دو مختلف واقعات میں اوباش ملزمان کی دو بچوں کیساتھ بدفعلی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی۔

 پہلے واقعہ میں موضع نور پور کلاں کے تنویر نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کا چھ سالہ بیٹا فلٹرسے پانی لینے گیاتواسکے ساتھ ملزم امجد نے بدفعلی کرڈالی۔ دوسرے واقعہ میں موضع کوٹ رامداس کے راؤف کے بیٹے کیساتھ شمام او رعبداﷲ نے بدفعلی کرکے اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پروائرل کردی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں