جرائم پیشہ افراد کو پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:نواز گجر

جرائم پیشہ افراد کو پنجاب میں  چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:نواز گجر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جرائم کاخاتمہ اور جرائم سے پاک پنجاب کے خواب کو عملی تعبیر دی جارہی ہے ،جلد ہی پنجاب میں جرائم کی شرح بہت کم ہوجائے گی جرائم پیشہ افراد کو پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی نواز گجر نے سیاسی وسماجی شخصیات مہید مغل،عدیل رفیع سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا قا ئم رکھنا معزز اور ذمہ دار شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں پنجاب پولیس بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں