گجرات978:گاڑیوں کے ذریعے 7300ٹن کچرا تلف

 گجرات978:گاڑیوں کے ذریعے 7300ٹن کچرا تلف

عیدکے دنوں میں 3ہزار سے زائدورکرز متحرک ،1100شکایات کا ازالہ

گجرات(سٹی رپورٹر )عیدالاضحی کے تینوں روز ستھرا پنجاب مہم بھرپور انداز میں جاری رہی، ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی محمد عثمان اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی نگرانی میں ستھرا پنجاب ایجنسی کا عملہ مکمل طور پر متحرک دکھائی دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی صفائی آپریشن جاری رہا ، تحصیل گجرات اور تحصیل کھاریاں میں عید کے تین دنوں کی خصوصی مہم میں 978گاڑیاں فیلڈ میں متحرک رہیں ، تین دنوں میں7 ہزار 3سو ٹن کچرا اٹھا کر مختص جگہوں پر ڈمپ کیا گیا،تین ہزار ورکرز دن، رات عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش رہے ، 2 لاکھ ،30 ہزار ماحول دوست ویسٹ بیگز عوام میں تقسیم کیے گئے جن میں انہوں نے آلائشوں کو ڈال کر ستھرا پنجاب ایجنسی کے عملہ کے حوالے کیا۔ عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں تحصیل گجرات اور تحصیل کھاریاں میں عوام کی طرف سے 1100کمپلین موصول ہوئیں جن کو بروقت حل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں