عید پر بد ترین لوڈ شیڈنگ‘80سے زائد ٹرانسفارمر جھلس گئے

عید پر بد ترین لوڈ شیڈنگ‘80سے زائد ٹرانسفارمر جھلس گئے

کئی علاقوں میں مسلسل 3سے 5گھنٹے بجلی بند رہی،شدید گرمی میں شہری سراپا احتجاج

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عیدالاضحی کے موقع پرگوجرانوالہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا جبکہ گیپکو کے دعوؤں کے برعکس بدترین لوڈشیڈنگ اور فنی خرابی سے گھنٹوں بجلی غائب رہی ،گیپکو کے افسر وں کی ناقص حکمت عملی کی بدولت عیدالاضحی پر80 سے زائد ٹرانسفارمرز جھلس گئے بیشتر ٹرانسفارمرز خراب ،آئل لیک ہوگیاجس کی بدولت کئی علاقوں میں مسلسل 3سے 5گھنٹے بجلی بند رہی شدید گرمی میں شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ عید الاضحی پربجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلئے قائم کئے گئے 160 شکایات سیل بھی غیر فعال رہے ، افسران اور عملہ سائلین کے فون سننا بند کرگیا۔ گیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دعویٰ کیا تھا کہ عیدالاضحی پر زیرو لوڈشیڈنگ اوربلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے جس کیلئے جی ایم ،چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنٹ انجینئرز،ایکسیئنز ،ایس ڈی اوز اور لائن سٹاف پر مشتمل ڈیوٹیاں تشکیل دے کروزارت پاورڈویژن کوارسال کی تھی اور ڈویژن ،سب ڈویژنوں کی سطح پر160شکائت سیل قائم کئے تھے اور مرکزی کنٹرول روم بنایا گیا لیکن عید الاضحی کے تینوں روز بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری پریشان رہے گیپکو ذرائع کے مطابق عید الاضحی پر گیپکو کے 80سے زائد ٹرانسفارمرز خراب اورجھلس گئے۔

۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں