ریسٹورنٹس اور دکانوں پر ران روسٹ کرانے والوں کا رش

ریسٹورنٹس اور دکانوں پر ران روسٹ کرانے والوں کا رش

سینکڑوں مقامات پر عارضی اڈوں کے علاوہ ہوٹلوں میں بھی سہو لت فراہم کی گئی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید کے موقع پر ران روسٹ کرنے والے ریسٹورنٹس اور دکانوں پر زبردست رش لگا رہا۔ ایک ران کو روسٹ کرنے کے 1500روپے سے 3000 روپے تک وصول کئے جاتے رہے ۔بکروں،چھتروں کی ران روسٹ کیلئے شہر میں سینکڑوں مقامات عارضی اڈوں کے علاوہ ہوٹلوں میں بھی سہو لت فراہم کی گئی۔ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ران کو روسٹ کروا کر کھانے کا سلسلہ عید کے تینوں دن جاری رہا۔ عید الاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کے گوشت کی ران روسٹ کرنے کیلئے واپڈا ٹاؤن،پیپلز کالونی،سیٹلائٹ ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کالج روڈ،گوندلانوالہ،نوشہرہ روڈ،گل روڈ، شاہین آباد،اپروچ روڈ،حیدری روڈ سمیت شہر کی مارکیٹوں اورشاہراہوں پر عارضی سٹال سجائے گئے تھے جبکہ شہر کے ہوٹلوں میں بھی بندو بست کیا گیا تھا ۔ دیگیں ودیگر برتنوں سے لیس عارضی پوائنٹس اورشہر کے ہوٹلوں پر ران ،مچھلی اور گوشت کے بڑے ٹکرے روسٹ کئے جاتے رہے ۔پکوانوں کا کہنا ہے کہ ران کی تیاری، اسے مصالحے لگانا اور پھردیگ میں پکانا ایک فن ہے ، دکان داروں کا کہنا تھا کہ وہ کالی مرچ اور سرکے میں رانیں تیار کرتے ہیں، اس کی تیاری پر اچھا خاصا خرچہ آتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اچھا کھانا پینا اس شہر کی روایت ہے اس لئے وہ عید کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رانیں روسٹ کر ارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں