وزیرآباد:گھر میں آ تشزدگی لاکھوں روپے کا سامان راکھ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا۔ آگ سے جوتوں کا گودام، گندم اور گھریلو سامان جل گیا ۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں ۔ پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد بھی موقع پر موجود رہی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گندم کی پیٹی، گھریلو سامان اور جوتوں کا گودام خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق آتشزدگی سے 17 سے 18 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔ خاندان کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا ۔